بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غصہ ختم کرنے کا حل


سوال

مجھے چھوٹی سی بات پر غصہ آتاہےاور پریشان ہوجاتاہوں ۔اس کا کوئی حل بتادیں۔

جواب

درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں، جس وقت غصہ آئے تو  اگر کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں، بیٹھے ہوں تو لیٹ جائیں، یا وضو کرلیں، یا پانی پی لیں، کم از کم اس مجلس سے اٹھ کر کسی کام میں مشغول ہوجائیں۔غصہ کے وقت ’أعوذ بالله من الشيطن الرجيم‘‘ پڑھنا چاہیے،حدیث شریف میں ہے کہ  اس سے غصہ ٹھنڈاپڑجاتاہے،نیزقرآن کریم کی آیت ’’وَالْكٰظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ ۭ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ ‘‘(آل عمران 134)پڑھتے رہناچاہیے۔

"سنن أبو داؤد" میں ہے:

" عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا: ((إذا غضب أحدكم وَهُوَ قَائِمٌ فَلْيَجْلِسْ، فَإِنْ ذَهَبَ عَنْهُ الغضب وَإِلَّا فَلْيَضْطَجِعْ۔"

(کتاب الأدب،باب ما یقال عند الغضب، صفحۃ: 248، الناشر: المكتبة العصرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308100308

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں