بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل میں کلی اور ناک میں پانی ڈالنا بھولنے کی صورت میں راہ نمائی


سوال

غسل میں منہ اور ناک دھونا بھول گئی، رہنمائی کریں!

جواب

فرض  غسل  میں  اگر کوئی شخص ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول جائے تو یاد آنے پر جو فرض رہ گیا ہے اس کو کرلے، یعنی ناک میں پانی ڈال لے یا کلی کرلے،اس سے غسل ہوجائے گا،  از سرِ نو پورے غسل کے اعادہ  کی ضرورت نہیں ہے، اور اس دوران جو نمازیں پڑھی گئی ہیں اگر وہ نفل ہیں تو  ان کا اعادہ لازم نہیں ہے، اور  اگر فرض ہیں تو ان کا اعادہ کرنا لازم ہوگا۔

نیز  واضح رہے کہ فرض غسل میں منہ بھر کر کلی کرنا فرض ہے، غرارہ کرنا  فرض نہیں ہے، بلکہ سنت  ہے، اسی طرح ناک میں  جہاں تک سہولت سے پانی پہنچے، پانی ڈالنا فرض ہے، اور ناک میں پانی سنکنا (سانس کے ذریعے نرم ہڈی تک کھینچنا) سنت ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ دیکھیے:

غسل میں کلی کے دوران غرارہ کرنے کا حکم

فرض غسل کی ادائیگی کے لیے ناک میں پانی چڑھانے کی حد

اللباب في الجمع بين السنة والكتاب (1/ 129):

"وعنه: عن ابن عباس رضي الله عنه قال: " إذا نسي المضمضة والاستنشاق إن كان جنباً أعاد المضمضة والاستنشاق واستأنف الصلاة ". وكذلك قال ابن عرفة، وإلى هذا ذهب الثوري رحمه الله تعالى".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 155):

"فروع] نسي المضمضة أو جزءاً من بدنه فصلى ثم تذكر، فلو نفلا لم يعد لعدم صحة شروعه.

(قوله: لعدم صحة شروعه) أي والنفل إنما تلزم إعادته بعد صحة الشروع فيه قصدا، وسكت عن الفرض لظهور أنه يلزمه الإتيان به مطلقاً".

الأصل للشيباني ط قطر (1/ 32):

"قلت: أرأيت رجلاً  توضأ ونسي المضمضة والاستنشاق أو كان جُنُباً فنسي المضمضة والاستنشاق ثم صلى؟ قال: أمّا ما كان في الوضوء فصلاته  تامة، وأمّا ما كان في غُسل الجنابة أو طُهر حيض فإنه يتمضمض ويستنشق ويعيد الصلاة. قلت: من أين اختلفا؟ قال: هما في القياس سواء، إلا أنّا نَدَعُ القياس للأثر الذي جاء عن ابن عباس"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200879

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں