بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل جنابت كے بعد منی خارج ہونے کا حکم


سوال

اگر غسل کے بعد منی کا قطرہ محسوس ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب

اگر  غسلِ جنابت کے بعد منی خارج ہو جائے تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر جنابت کے بعد غسل سے پہلے سویا تھا ،یا پیشاب کر لیا تھا ،یا تقریباً چالیس قدم چل پھر لیا تھا ،پھر غسل کے بعدبغیر شہوت کے  منی خارج ہوئی تو دوبارہ غسل فر ض نہیں ،اسی طرح اگرغسل فرض ہونے کے فوراً بعد غسل کرلیا، اس کے بعد چالیس قدم سے زیادہ چلا، یا پیشاب کیا، یا سوگیا،(تب تک قطرہ نہیں آیا)  پھر اس کے بعد  شہوت کے بغیر منی کا  قطرہ آیا تواس صورت میں بھی دوبارہ غسل کرنا لازم نہ ہو گااور اگر  صحبت سے فارغ ہونے کےفوراً بعد غسل کر لیا،نہ پیشاب کیا ،نہ سویا ،نہ تقریباً  چالیس قدم  چلا پھرا،تو اب  منی  کا قطرہ نکلنے کی صورت میں  دوبارہ غسل کرنا لازم ہے ۔

البحرالرائق میں ہے:

"والثالث أن المجامع إذا اغتسل قبل أن يبول أو ينام ثم سال منه بقية المني من غير شهوة يعيد الاغتسال عندهما خلافا له فلو خرج بقية المني بعد البول أو النوم أو المشي لا يجب الغسل إجماعا؛ لأنه مذي وليس بمني؛ لأن البول والنوم والمشي يقطع مادة الشهوة اهـ".

(کتاب الطهارة ،باب احكام الغسل، فصل في موجبات الغسل،ج:1 ،ص:57، ط : دار الكتاب الاسلامي)

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله: وشرطه أبو يوسف) أي شرط الدفق، وأثر الخلاف يظهر فيما لو احتلم أو نظر بشهوة فأمسك ذكره حتى سكنت شهوته ثم أرسله فأنزل وجب عندهما لا عنده، وكذا لو خرج منه بقية المني بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الكثير نهر أي لا بعده؛ لأن النوم والبول والمشي يقطع مادة الزائل عن مكانه بشهوة فيكون الثاني زائلا عن مكانه بلا شهوة فلا يجب الغسل اتفاقا زيلعي، وأطلق المشي كثير، وقيده في المجتبى بالكثير وهو أوجه؛ لأن الخطوة والخطوتين لا يكون منهما ذلك حلية وبحر. قال المقدسي: وفي خاطري أنه عين له أربعون خطوة فلينظر. اهـ".

(‌‌كتاب الطهارة، فصل فی سنن الغسل ،ج:1 ص : 160، ط:سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144411100103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں