غسل سے پہلے یا غسل کے دوران اگر دانتوں میں خون آجائے یا ریح خارج ہوجائے تو کیا غسل دوبارہ کرنا ہوگا؟ یا اسی جگہ سے شروع کریں؟
غسل کے دوران دانتوں میں خون آنے کی صورت میں یا ریح خارج ہونے کی صورت میں دوبارہ غسل کرنا لازم نہیں ہے، جو اعضاء باقی ہوں، انہیں دھونا کافی ہوگا، البتہ مکمل غسل کرلینا بہتر ہے۔
بہرحال اگر از سرِ نو غسل نہ کیا گیا، بلکہ وہیں سے غسل جاری رکھا تو فرض غسل ہوجائے گا، لیکن اگر اعضاءِ وضو نہ دھلے ہوں تو نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنا ضروری ہوگا۔
اللباب في الجمع بين السنة والكتاب (1 / 129):دار القلم:
"عن ابن عباس رضي الله عنه قال: "إذا نسي المضمضة والاستنشاق إن كان جنبًا أعاد المضمضة والاستنشاق واستأنف الصلاة". فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144112200058
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن