بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل میں کلی کرنا بغیر غرارے کے


سوال

 غسل کرتے وقت اگر کلی کر لے اور غرارہ کرنا بھول جائے تو کیا غسل ہو گیا ؟

جواب

صورت مسئولہ میں غسل میں کلی کرنا فرض ہے اور اس میں مبالغہ یعنی غرارے  کرنا سنت ہے ،لہذا   کسی نے کلی کرلی لیکن غرارےنہیں کیے تو اس کا غسل ہو جائے گا ۔

درمختار میں ہے :

"و‌‌فرض الغسل ... غسل كل فمه ويكفي الشرب عبا لأن المج ليس بشرط في الأصح."

(کتاب الطہارۃ،فرض الغسل،152/1،سعید)

حاشیہ طحطاوی میں ہے:

" غسل الفم والأنف أي بدون مبالغة فیهما؛ فإنه سنة فیه علی المعتمد."

(کتاب الطہارۃ،فصل لبیان فرائض الغسل،102،دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100429

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں