بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مچھر اور مکھی کے بیٹھنے سے غسل کا حکم


سوال

کیا مکھی یا مچھر کے بیٹھنے سے غسل فرض ہو جاتا ہے؟

جواب

کسی شخص کے جسم پر مچھر یا مکھی بیٹھ جائے اس سے غسل فرض نہیں ہوتا۔ غسل تو درج ذیل اسباب سے فرض ہوتاہے:

مرد یا عورت سے جوش کے ساتھ منی  نکلنے سے، مرد کی سپاری عورت کی شرم گاہ  میں چلے جانے سے چاہے انزال ہو یا نہ ہو، حیض اور نفاس کا خون بند ہونے پر۔

باقی اگر مچھر کا خون لباس یا جسم کو لگ جائے تو چوں کہ مچھر  میں بہنے والا خون نہیں ہوتا، اس لیے کپڑوں یا جسم کو اس کا خون  لگ جائے تو جسم یا کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔اس لیے  اس سلسلہ میں وہم کا شکار نہ ہوں ۔

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (1 / 72):
"أسباب الغسل ثلاثة: الجنابة، والحيض، والنفاس، وهذا النوع لبيان الغسل عن الجنابة وأحكامها، ومسائل الحيض والنفاس تأتي في آخر الباب في فصل على حدة إن شاء الله تعالى فنقول: الجنابة تثبت بشيئين:أحدهما: انفصال المني عن شهوة، والثاني: الإيلاج في الآدمي، واختلفت عبارة أصحابنا رحمهم الله في الإيلاج الذي تثبت به الجنابة، فالمروي عن محمد رحمه الله: أنه إذا التقى الختانان وتوارت الحشفة إنه يجب الغسل، والمروي عن أبي يوسف أنه إذا توارت الحشفة في قبل أو دبر من الآدمي يجب الغسل على الفاعل والمفعول به أنزل أو لم ينزل.
والكرخي في «كتابه» يقول في الإيلاج في أحد السبيلين: إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل والمفعول به أنزل أو لم ينزل، وهذا هو المذهب لعلمائنا رحمهم الله، فوجوب الغسل عند علمائنا رحمهم الله غير مقصور على التقاء الختانين، فإن الإيلاج في الدبر يوجب الغسل عليهما بالإجماع".

الفتاوى الهندية (1/ 46):
"ودم البق والبراغيث والقمل والكتان  طاهر وإن كثر، كذا في السراج الوهاج". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201772

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں