بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گردے میں پتھری کی بیماری کے لیے وظیفہ


سوال

گردے کی پتھری کی بیماری کے لیے وظیفہ بتا دیں۔

جواب

بصورتِ مسئولہ گردے کی پتھری کے لیے مستند ڈاکٹر سے علاج کرائیں، ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل  آیت کو پانی پر دم کرکے پی لیں ان شاء اللہ اللہ تعالٰی صحت عطاء فرمائیں گے۔

"ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ مِنْ بَعْدِ ذلِكَ فَهِيَ كَالْحِجارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً وَإِنَّ مِنَ الْحِجارَةِ لَما يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهارُ وَإِنَّ مِنْها لَما يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْماءُ وَإِنَّ مِنْها لَما يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَمَا اللَّهُ بِغافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ."(البقرۃ: 74)

نیز سورہٴ فاتحہ 41 مرتبہ پانی پر دم کرکے چالیس دن تک پئیں۔

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144509100198

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں