بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گُردے کو خون پر قیاس کر کے اس کی منتقلی کو جائز قرار دینا درست نہیں


سوال

آپ کے ایک فتوی میں ہے کہ : گردہ کسی کو نہیں دے سکتے، لیکن  پھر خون کیسے دے سکتے ہیں؟ اگر کسی کو جان بچانے کے لیے خون دے سکتے ہیں تو اپنا ایک گردہ کیوں  نہیں دے سکتے؟

جواب

واضح رہے کہ مجبوری کی صورت میں کسی کو اپنا خون عطیہ کرنا جائز ہے، لیکن خون کے علاوہ کسی اور انسانی عضو کوکسی دوسرے انسان میں منتقل کرنا جائز نہیں ہے اور گردے کو خون پر قیاس کر کے اس کی منتقلی کو جائز قرار دینا بھی درست نہیں ہے۔

تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ فرمائیں:

انسانی جگر کی پیوندکاری کو خون پر قیاس کرنا


فتوی نمبر : 144505100012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں