ایک انسان نے پیار کیا ایک عورت کے ساتھ جب اس کو پتہ کہ یہ گناہ ہے ،اب اگر اس پیار کو چھوڑ دے تو دوسرے انسان کو تکلیف ہوتی ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟
اگر نہ چھوڑیں گے تو اللہ تعالی اور اس کے حبیب کو تکلیف ہوگی۔ لہذا اللہ پاک کی رضا کو مقدم رکھتے ہوئے اس ناجائز تعلق کو بالکلیہ ترک کرکے گذشتہ پر ندامت اور آئندہ نہ کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ سچـے دل سے توبہ کریں۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143505200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن