بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گناہ چھوڑنے کا آسان طریقہ


سوال

گناہ چھوڑ نے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

جواب

گناہ چھوڑنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ:

  1. سچے اللہ والوں کی صحبت اختیار کریں،
  2. اسبابِ گناہ سے اجتناب کریں،
  3. ذکرُ اللہ پر دوام کریں،
  4. توبہ و استغفار کی کثرت کریں،
  5. آہ و زاری کے ساتھ دعا کریں،
  6. حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت پر مواظبت کریں۔

ان چھ چیزوں کے اہتمام کے ساتھ، دل سے ہر وقت یہ دھیان رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کو میرے سب حالوں کی خبر ہے؛ ظاہر کی بھی اور دل کی بھی، اگر کوئی گناہ کیا یا دل میں برا خیال لایا تو شاید اللہ تعالیٰ دنیا میں یا آخرت میں سزا دیں گے، نیز کوئی بھی گناہ کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ اللہ میرے ساتھ ہے اور اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200866

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں