بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گم شدہ بچے کے لیے وظیفہ


سوال

ایک شخص کا بیٹا گم ہو گیا ہے کچھ معلوم نہیں ہورہا کہ کہاں ہے آیا زندہ بھی یا نہیں گھر والے بہت پریشان ہیں آپ حضرات دعا فرمائیں کہ ان کا بیٹا صحیح سلامت گھر واپس لوٹے نیز کوئی ورد وظیفہ یا کوئی خاص عمل بتا دیں تاکہ دکھی والدین کی پریشانی دور ہو سکے امید ہے جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں گے۔

جواب

ہر پریشانی اور مصیبت کے لیے سب سے مجرب اور بہترین وظیفہ صدقِ دل سے دعا کرنا ہے، نیز   کسی بھی گم شدہ  چیز کی واپسی کے لیے درج ذیل وظائف پڑھنا مجرب ہے:

1: '' إِنَّاللِّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ'' کثرت سے پڑھنا .
2:'' اَللّٰهُمَّ رَادَّ ِّالضَّالةِ وَهَادِيَ الضَّالةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ ، اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِکَ وَ سُلْطَانِکَ فَإِنّهَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ''۔ ( حصن حصین )اس دعا کو کثرت سے پڑھنا۔

3: بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ 119 مرتبہ اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔

4: ﴿ رَبَّنَا اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ﴾ ( سورۃ آل عمران،آیت :9)     یہ دعا پڑھتے رہیں ان شاء اللہ جلد وہ چیز مل جائے گی ۔

5:سورۃ والضحی (پارہ 30)  کو سات مرتبہ پڑھنے سے وہ چیز مل جائے ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں