بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گنبد خضراء کاپینا فلیکس مسجد میں لگانے كا حكم


سوال

مسجد میں گنبد خضراء  کاپینا فلیکس بنوا کر لگوانا جائز ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں گنبد خضراء کاپینا فلیکس بنوا کر  مسجد میں لگانا جائز ہے،البتہ اس بات کا لحاظ رہے کہ مذکورہ پینا فلیکس مسجد کے دائیں یا بائیں جانب لگایا جائے، نمازی کے سامنے کے حصے پر نہ لگائیں،تاکہ نماز کے خشوع و خضوع میں خلل واقع نہ ہو اور چوں کہ یہ ضروریاتِ مسجد میں سے نہیں ہے لہذا اس کواجتماعی چندے سے نہ بنایا جائے بلکہ کوئی بندہ اپنی طرف سے مسجد انتظامیہ اور امام ِمسجد کی اجازت سے بنوا کر لگائے تو درست ہے۔

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

"(ولا بأس بنقشه خلا محرابه) فإنه يكره لأنه يلهي المصلي. ويكره التكلف بدقائق النقوش ونحوها خصوصا في جدار القبلة قاله الحلبي. وفي حظر المجتبى: وقيل يكره في المحراب دون السقف والمؤخر انتهى. وظاهره أن المراد بالمحراب جدار القبلة فليحفظ".

"(قوله ولا بأس إلخ) في هذا التعبير كما قال شمس الأئمة: إشارة إلى أنه لا يؤجر، ويكفيه أن ينجو رأسا برأس. اهـ

(قوله لأنه يلهي المصلي) أي فيخل بخشوعه من النظر إلى موضع سجوده ونحوه".

(‌‌‌‌كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، مطلب: كلمة "لا بأس" دليل على أن المستحب غيره لأن البأس الشدة، ج:1،ص:658، ط: سعید)

 

 

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:

"وكره بعض مشايخنا النقوش على المحراب وحائط القبلة؛ لأن ذلك يشغل قلب المصلي، وذكر الفقيه أبو جعفر - رحمه الله تعالى - في شرح السير الكبير أن نقش الحيطان مكروه قل ذلك أو كثر".

(كتاب الكراهية، الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف وما كتب فيه شيء من القرآن،  ج: 5، ص: 319، ط: رشيدية)

البحر المحیط میں ہے:

"يجب أن يعلم بأن الصورة نوعان؛ صورة جماد كالشجر ونحوه، وصورة حيوان، فصورة الجماد لا يكره اتخاذها والصلاة إليها صغيرة كانت أو كبيرة؛ لأن الصلاة إلى مثل هذه الصورة لا تشبه التعبد؛ لأن مثل هذه لا تعبد.

(كتاب الاستحسان والكراهية،الفصل الرابع، ج:5، ص:309، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102623

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں