چار بھائی تھے ایک گم ہو گیا تین بچ گئے ان میں سے ایک مر گیا اس کی اولاد رہ گئی اب ان بچوں کا گم ھونے والے چچا کی میراث میں حق ہے؟ نوٹ گم ہونے والے کی اولاد نہیں ہے۔
بصورت مسؤلہ جب تک گم شدہ بھائی کی وفات کی مصدقہ خبرنہیں مل جاتی یا اس کے ہم زمانہ لوگ سب وفات نہیں پاجاتے ﴿اس وقت تک﴾ گم شدہ بھائی کاترکہ﴿مملوکہ جائیداد﴾ تقسیم نہیں کیا جائے گا ۔ فی الحال گم شدہ بھائی کی وفات کی مصدقہ خبربھی نہیں اوراس کے ہم عصربھی بقیدِحیات ہیں اس لیے صرف وفات پانے والے بھائی کاہی ترکہ اس کی اولاد میں تقسیم کیاجائے گا۔اگرگم شدہ بھائی کی وفات کی مصدقہ خبرمل جاتی ہے یا جب اس کے ہم عصر لوگ وفات پاجاتے ہیں اس وقت موجودہ اوروفات پانے والے ورثاء اورترکہ کی تفصیل لکھ کرمسئلہ معلوم کرلیاجائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143503200004
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن