بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غفران نام رکھنا


سوال

 کیا "غفران" لڑکے کا نام رکھ سکتے ہیں؟ اس کے ساتھ عبد لگانا ضروری ہے؟

جواب

"غفران" کے معنی معافی اور بخشش کے ہیں، بچے کا یہ نام رکھ سکتے ہیں، اس سے پہلے "عبد" کا اضافہ کرنا درست نہیں۔  "عبد" کا اضافہ کرنا ہو تو "عبدالغفور"، یا "عبدالغفار" نام رکھ لیجیے۔

لسان العرب:

"الغفر، الغَفُورُ الغَفّارُ، جلّ ثناؤه، وهما من أَبنية المبالغة ومعناهما الساتر لذنوب عباده المتجاوز عن خطاياهم وذنوبهم. يقال: اللهمَّ اغفر لنا مَغْفرة وغَفْراً وغُفْراناً، وإنك أَنت الغَفُور الغَفّار يا أَهل المَغْفِرة. وأَصل الغَفْرِ التغطية والستر. غَفَرَ الله ذنوبه أَي سترها؛ والغَفْر: الغُفْرانُ. وفي الحديث: كان إذا خرج من الخَلاء، قال: غُفْرانَك الغُفْرانُ: مصدرٌ، وهو منصوب بإضمار أَطلُبُ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200740

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں