بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جی ایس ٹی ٹیکس میں سودی رقم دینا


سوال

میں چھوٹا کاروبار کرتا ہوں، اس میں جو مال میں مارکیٹ سے خرید تا ہوں اس میں مجھے جی ایس ٹی دینا پڑتا ہے، تو کیا میں سودی رقم سے جی ایس ٹی بھر سکتا ہوں؟ جب کہ مجھے میرے کسٹمر جی ایس ٹی نہیں دیتےہیں۔

جواب

جی ایس ٹی (جنرل سیلز ٹیکس) کی مد میں سود کی رقم سے ادائیگی کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

معارف السنن میں ہے:

"قال شیخنا: ویستفاد من کتب فقهائنا کالهدایة وغیرها: أن من ملك بملك خبیث، ولم یمكنه الرد إلى المالك، فسبیله التصدقُ علی الفقراء ... قال: و الظاهر أن المتصدق بمثله ینبغي أن ینوي به فراغ ذمته، ولایرجو به المثوبة."

(أبواب الطهارة، باب ما جاء: لاتقبل صلاة بغیر طهور، ج:1، ص:34، ط: المکتبة الأشرفیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100892

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں