بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل سے متعلق ایک مسئلہ کاحکم


سوال

اگر مرد کی منی عورت کے جسم کے باہر کسی بھی حصہ میں لگ جائے جب کہ دخول نہ کیا ہو، تو  کیا عورت پرغسل ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں جب دخول نہ ہوا ہو، تو صرف مرد کی منی عورت کے بدن پر لگنے سے عورت پر غسل واجب نہیں ہے،البتہ بدن کے جس حصہ پر مرد کی منی لگی ہواس حصے کا دھونا ضروری ہے۔

 في الهداية:

"والمعاني الموجبة للغسل إنزال المني على وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة النوم واليقظة ." 

(کتاب الطھارۃ،باب الوضوء،فصل فی الغسل،ج:1،ص:19،ط:دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101607

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں