ایک کمپنی گروبیز نیٹ ورک ہے، جس میں کام کرنے کے لیے پہلے آپ کو ان کا ایک اکاؤنٹ خریدنا ہوتا ہے اور اکاؤنٹ میں کچھ کورس بھی دیتے ہیں، جنہیں پورا کرنے پر آپ کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا جاتا ہے، اگر آپ ان کی پروموشن کر کے کسی اور کو بھی کمپنی کا ممبر بناتے ہیں تو آپ کو 85 فیصد کمیشن ملتا ہے اور باقی کمپنی کو جاتا ہے، اس کے علاوہ جس کو کمپنی کا ممبر بنایا جاتا ہے، جب وہ کسی اور کو ممبر بناتا ہے تو کمیشن اس ممبر جس نے ایڈ کروایا ہوتا ہے، اس کے سپانسر کو بھی جاتا ہے، کیا ایسا کام کرنا جائز ہے؟
صورت ِ مسئولہ میں مذکورہ کمپنی میں کام کرنا درج ذیل شرعی قباحتوں کی وجہ سے ناجائز ہے :
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ومنها في البدلين وهو قيام المالية حتى لا ينعقد متى عدمت المالية هكذا في محيط السرخسي."
(کتاب البیوع،الباب الاول فی تعریف البیع،ج:3،ص:2،دارالفکر)
فتاوی شامی میں ہے :
"وفي الأشباه لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة وعلى هذا لا يجوز الاعتياض عن الوظائف بالأوقاف
(قوله: لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة عن الملك) قال: في البدائع: الحقوق المفردة لا تحتمل التمليك ولا يجوز الصلح عنها."
(كتاب البيوع،مطلب في بيع الجامكية،ج:4،ص:518،سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144501100713
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن