بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

G.Pفنڈ کا حکم


سوال

میں گورنمنٹ اسکول ٹیچر ہوں۔ میرانیا نیاتقررہوا ہے میں G.P فنڈکی کٹوتی کے بارے میں جانناچاہتاہوں جورقم کاٹی جاتی ہےوہ کچھ اضافہ کے ساتھ واپس کی جاتی ہے۔تفصیلی جواب درکارہے، میرے بہت سے متعلقین جواب کے منتظر ہیں۔

جواب

G.P فنڈ کی مد میں سرکارجوکٹوتی کرتی ہےوہ چونکہ جبری ہوتی ہے، ملازم کی مرضی اوراختیارکے بغیریہ کٹوتی کی جاتی ہے اس لیے اس صورت میں ریٹائر منٹ پرملنے والی اضافی رقم گورنمنٹ کی طرف سے بطورتبرع اوراحسان کے ہوگی سودنہیں،اس کالینااوراپنے استعمال میں لاناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں