بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حکومت کا زمین سرکاری ریٹ پر زمین خریدنا جب کہ مارکیٹ ریٹ زیادہ ہو


سوال

سڑک بنانے میں اگر لوگوں کی پراپرٹی آجائےتو حکومت وقت اس کو مارکیٹ کے مطابق معاوضہ نہیں دیتی سرکاری ریٹ کے مطابق پیسے دیتی ہے، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر زمین کی سرکاری قیمت  مارکیٹ    کے مطابق اس کی موجودہ قیمت سے کم ہو اورزمین کا مالک اس کم قیمت پر زمین بیچنے پر  راضی نہ ہوتو حکومت کا زبردستی کم قیمت پر زمین خریدنا ناجائز ہے۔

بدائع الصنائع  میں ہے:

"(ومنها) الرضا لقول الله تعالى: {إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم} [النساء: 29] عقيب قوله - عز اسمه - {يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل} [النساء: 29] وقال - عليه الصلاة والسلام -: «لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب من نفسه» فلا يصح بيع المكره إذا باع مكرها وسلم مكرها؛ لعدم الرضا".

(كتاب البيوع، فصل :وأما شرائط الصحة فأنواع، 5/ 176، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308100338

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں