بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گوشت کو دھوئے بغیر کھانا


سوال

اگر جانور کو شرعی طریقے سے ذبح کیا جائے تو اس کےگوشت کو بغیر دھوئے کھا سکتے ہیں؟ خصوصاً وہ گوشت جو لوتھڑا ہو ، جس میں ہڈی نہ ہو ۔

جواب

اگر گوشت کسی حلال جانور کا ہو اور ذبح بھی حلال طریقہ سے ہی کیا گیا ہو تو اس کا گوشت حلال ہے، اسے پکائے بغیر اور دھوئے بغیر کھا سکتے ہیں بشرطیکہ  اس پر کوئی ناپاکی نہ لگی ہو، ( مثلاً نجاست یا دمِ  مسفوح یعنی بوقتِ ذبح  بہنے والا خون ) ۔  نجاست یا دمِ مسفوح لگے ہونے کی صورت میں گوشت کو دھو کر پاک کرنا ضروری ہوگا۔

کفایت المفتی میں ہے:

" گوشت کچا کھانا جائز ہے،  پکانا حلت کی شرط نہیں ہے ۔ محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ۔"

   (کفایت المفتی جلد 8)

المحيط البرهاني في الفقه النعماني (1/ 189)

"وفي عيون المسائل: الدم الملتزق باللحم إن كان ملتزقاً من الدم السائل بعدما سال كان نجساً، وإن لم يكن ملتزقاً من الدم السائل لم يكن نجساً."

کبیری میں ہے:

"ما لزق من الدم السائل باللحم فهو نجس، وما بقي في اللحم والعروق من الدم الغیر السائل فلیس بنجس."

  (ص:195، فصل في الآسار، سهیل أکادمي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں