حضرت غوث یہ ولی اللہ ہیں یا صحابی هیں؟
صوفياء كي اصطلاح ميں "غوثِ اعظم " حضرت شاه عبد القادر جیلانی رحمہ کا لقب تھا، یہ چھٹی صدی ہجری ( المتوفی: 8 ربیع الاوّل561 ہجری)کے مشہور صوفی بزرگ تھے، "سلسلہ قادریہ" ان ہی کے نام سے منسوب ہے، یہ صحابی نہیں تھے، ہاں اللہ تعالیٰ کے ولی تھے۔
نیز یہ واضح رہے کہ غوث، قطب، نجیب، بدل وغیرہ اہلِ تصوّف کی اصطلاحات ہیں جن کے لغوی معنی مراد نہیں ہوتے، بلکہ صوفیاء کی وضع کردہ اصطلاحات ہی مراد ہوتی ہیں، صوفیاء کے ہاں ’’غوث‘‘ایک درجہ کا نام ہے، اس خاص درجہ پر فائز بزرگانِ دین ’’غوث‘‘ کہلاتے ہیں ۔نیز غوث مستجات الدعوات (جس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں) کو بھی کہتے ہیں، اور ’’غوثِ اعظم‘‘ کا مطلب بڑا مستجاب الدعوات ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201153
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن