بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کے بعد کان میں انگلی مارنے سے اگر خون نکل آئے تو کیا حکم ہے؟


سوال

غسل کرنے کے بعد  اگر کان میں انگلی ماری اور انگلی مارنے کی وجہ سے خون نکل آیا تو کیا دوبارہ غسل کریں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کان میں سے خون نكلنے سے دوبارہ غسل واجب نہ ہوگا،البتہ  اگر خون نكل كر بہہ جانے کی مقدار ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا،اور نماز وغیرہ پڑھنے کے لیے صرف وضو کر لینا کافی ہوگا۔

ہدایہ میں ہے:

"المعاني الناقضة للوضوء كل ما خرج من السبيلين۔۔۔والدم والقيح إذا خرجا من البدن فتجاوزا إلى موضع يلحقه حكم التطهير."

(كتاب الطهارة ،باب في نواقض الوضوء،ج: 1، ص: 17،ط:دار احياء التراث)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144412101069

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں