بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گوگل پر نامعلوم ویب سائٹ میں انویسمنٹ کرنا


سوال

گوگل پر مختلف انویسٹمنٹ  ویب سائٹس موجود ہیں،  لیکن ان کے مالک نا معلوم ہوتے ہیں اور ہر ویب سائٹ کا اپنا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے،  جیسا کہ میں نے ایک ویب سائٹ کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں کہ اگر میں 10 سے  1000 ڈالرز انویسٹ کرو تو وہ  مجھے 10 دن میں 15℅ پروفٹ دے گا ۔ اور اگر 1000 سے زیادہ ڈالرز انویسٹ کیا جائے تو پروفٹ(منافع) بھی بتدریج بڑھتا جائے گا۔ اور یہ حال بھی نا معلوم ہو کہ ان ڈالرز سے وہ کون سا کاروبار کرتا ہے۔ تو  کیا ایسی  ویب سائٹ میں انویسٹمنٹ کرنا جائز ہے  یا نہیں؟

جواب

کسی بھی ویب  سائٹ کے  کام کی مکمل تفصیل اور طریقہ کار  جانے بغیر اس کے بارے میں کوئی حتمی جواب نہیں دیا جاسکتا، لہذا آپ جس کام سے متعلق دریافت کرنا چاہیں  اس کی مکمل تفصیل مستند ذرائع سے لکھ کر بھیج دیں ، اس کے بعد اس کا جواب دیا جاسکے گا۔

باقی اصولی طور پر  اگر کمپنی کا کاروبار معلوم نہ ہو اور یہ بھی معلوم نہ ہو کہ کاروبار ہے یا بھی نہیں ہے تو ایسی مشکوک کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

نیز آپ نے جو تفصیل ذکر کی ہے کہ  ” اگر میں 10 سے 1000 ڈالرز انویسٹ کروں تو وہ  مجھے 10 دن میں 15℅ پروفٹ دے گا“  تو  انویسمنٹ کا یہ طریقہ جائز نہیں ہے، اس لیے کہ انویسمنٹ  کرکے منافع حاصل کرنے کی جائز صورت یہ ہے کہ میں منافع کا فیصد  طے کیا جائے، اور یہاں سرمایہ (کیپٹل) کا فیصد طے کیا جارہا ہے، جس سے یہ معاملہ ناجائز ہوجاتا ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں