بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے کی زکاۃ کے حساب میں کس دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا؟


سوال

زکاۃ ادا کرنے کے لیے مجھے سونے کی قیمت معلوم نہیں؛ کیوں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر کوئی الگ الگ قیمت بتا رہا ہے، مہربانی کرکے مجھے کوئی صحیح قیمت بتا دیں!

جواب

سونے کی قیمت چوں کہ تقریباً روزانہ تبدیل ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے جس دن آپ کی زکاۃ کا سال مکمل ہو رہا ہو، اس دن کی قیمت کسی واقف کار سنار  سے معلوم کرکے اس دن سونے کی زکاۃ کا حساب کر لیا جائے، اس ہی دن کی قیمت آپ کے حق میں معتبر سمجھی جائے گی۔  تاہم آج بتاریخ 14 اپریل 2020 کو 24  kt  ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ  روپے ہے، جب کہ 22 kt   ایک گرام سونے کی مالیت 7860 روپے ہے، اور 21 kt  ایک گرام کی مالیت 7502 روپے ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں