بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گودلیا ہوا بچہ اپنے حقیقی والد کے ترکہ میں حصہ دار ہے


سوال

اگر کسی نے اپنے بھائی کا بیٹا گود لیا ہے، تو جو اس بچے کا حقیقی والد ہے، کیا اس کی جائیداد میں سے بچے کو حصہ ملے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں گود لیے ہوئے بچہ کو، اپنے  حقیقی والد کی جائیداد میں سےاس کا شرعی حصہ ملےگا، جب کہ پرورش کرنے والی بھائی کی میراث میں سے اسے بحیثیتِ بیٹا وراثت  نہیں ملے گی۔

مبسوط سرخسی میں ہے:

"أصحاب المواريث بالاتفاق صنفان أصحاب الفرائض والعصبات...وأما العصبات لا يحصون عددا، ولكن يحصون جنسا وهم أصناف ثلاثة عصبة بنفسه وعصبة بغيره وعصبة مع غيره ... وهذا الباب لبيان من هو عصبة بنفسه وهو الذكر الذي لا يفارقه الذكور في نسبة إلى الميت فأقرب العصبات الابن، ثم ابن الابن، وإن سفل."

(كتاب الفرائض، باب أصحاب المواريث، ج:٢٩، ص:١٧٤، ط:دار المعرفة بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101287

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں