بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گیارہویں کے کھانا کھانے کی شرعی حیثیت


سوال

گیا رہوں شریف کا کھاناکھانا کیساہے؟  اگر کوئی ہمارے گھر بھیج دے تو کھا سکتے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ ہر ماہ کے گیارہویں روز بعض لوگوں کے ہاں کھانا بنانے کا اہتمام کیا جاتاہے، اور غوثِ اعظم کی نیاز کے نام سے ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے، یہ کھانا اگر پیرانِ پیر کی ہی نذر کے طور پر ہو تو حرام اور غیر اللہ کے نام کی قربانی میں شامل ہے، اور اگر صرف ایصالِ ثواب مقصد ہو تو یہ کھانا حرام نہیں ہو گا، لیکن خاص گیارہویں تاریخ کا تعین کر کے کھلانا، اور اس کا التزام کرنابدعت اور ناجائز ہے،ایساکھانا خود کھانے کےبجائے کسی مستحق کو دے دیا جائے۔

(از: بہشتی زیور-  امدادالمفتین ، ج: 2، ص: 175)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں