بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مقلدین کو چھوٹا رافضی کہنا


سوال

کیا عقائد اور نظریات کی وجہ سے غیرمقلدین کو چھوٹا رافضی کہنا ٹھیک ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  حنفی ،دیوبندی ،اہل حدیث کے درمیان رفع یدین ،آمین بالجہر،تورک ،قنوت ، تعد دوتر،تعدد تراویح ،دیگر فروعی  مسائل  میں  اختلاف ہے  ،ان میں سے بعض تو اولی اور غیر اولی کاختلاف ہے بعض میں واجب اور غیر واجب کاختلاف ہے ،عقیدہ ایمانیہ جوکہ حدیث جبرئیل میں مفصل مذکور ہے اس پر سب متفق ہیں ۔

( ماخوذ: فتاوی محمودیہ،297/11،جامعہ فاروقیہ ) 

لہذا صورت مسئولہ میں  غیر مقلدین   چھوٹا رافضی کہنا صحیح نہیں ہے ۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401101474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں