بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گزشتہ سال اور اس سال کی زکات ادا کرنا


سوال

اگر کسی پر  پچھلے سال زکات واجب ہوگئی تھی اس نے لا علمی میں نہیں نکالی تو اس سال دو سال کی زکات اکٹھی ہوگئی ہے تو  کس طرح سے نکالی جائے گی؟

جواب

اگر کسی شخص نے زکات واجب ہونے کے باجود لاعلمی میں ایک سال کی زکات ادا نہیں کی تو اس پر گزشتہ سال کی زکوٰۃ ادا کرنا بھی واجب ہے، گزشتہ سال کی زکوٰۃ کا حساب کرکے اس کا چالیسواں حصہ (ڈھائی فیصد) زکوٰۃ میں نکالیں،  اگر سونایا چاندی ہے تو  اس میں موجودہ قیمت کے حساب سے اس کے چالیسویں حصہ کی قیمت ادا کرنا ہوگی،  اور اس مقدار کو  اس سال کی زکاۃ  نکالتے وقت منہا کرکے پھر اس سال جو رقم بنے اس کی ڈھائی فیصد  زکوٰۃ ادا کریں۔

مثلاً: کل موجودہ رقم اور سونا وغیرہ سب ملاکر ایک لاکھ روپے ہے تو گزشتہ سال کی زکاۃ ڈھائی ہزار روپے ہوگی، پھر اسے منہا کرکے اس سال 97,500 روپے کی زکات نکالنی ہوگی، جو  2,437.5روپے ہوگی، یعنی ایک لاکھ میں دو سال کی زکات 4,937.5روپے ہوگی۔

        بدائع الصنائع  میں ہے:

"وأما وجوب الزكاة فمتعلق بالنصاب إذ الواجب جزء من النصاب، واستحقاق جزء من النصاب يوجب النصاب إذ المستحق كالمصروف … وبيان ذلك أنه إذا كان لرجل مائتا درهم أو عشرين مثقال ذهب فلم يؤد زكاته سنتين يزكي السنة الأولى، وليس عليه للسنة الثانية شيء عند أصحابنا الثلاثة، وعند زفر يؤدي زكاة سنتين، وكذا هذا في مال التجارة، وكذا في السوائم إذا كان له خمس من الإبل السائمة مضى عليها سنتان ولم يؤد زكاتها أنه يؤدي زكاة السنة الأولى وذلك شاة ولا شيء عليه للسنة الثانية، ولو كانت عشراً وحال عليها حولان يجب للسنة الأولى شاتان وللثانية شاة، ولو كانت الإبل خمساً وعشرين يجب للسنة الأولى بنت مخاض وللسنة الثانية أربع شياه. ولو كان له ثلاثون من البقر السوائم يجب للسنة الأولى تبيع أو تبيعة ولا شيء للسنة الثانية وإن كانت أربعين يجب للسنة الأولى مسنة وللثانية تبيع أو تبيعة". (2/7، کتاب الزکاۃ، ط: سعید)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201480

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں