بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل سے پہلے وضو کپڑے اتار کر کیا جائے یا پہن کر؟


سوال

غسل کرنے کے لیے جو وضو کرنا ہوتا ہے وہ کپڑے اتار کر کیا جائے یا کپڑے پہن کر?

جواب

حتی الامکان یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وضو یا غسل کے دوران ستر  کسی کپڑے وغیرہ سے چھپا رہے یا کم سے کم وقت کے لیے ستر کھولا جائے، البتہ اگر ایسی جگہ غسل کیا جارہا ہو جہاں پردے کا انتظام ہونے کی وجہ سے کسی کی نظر پڑنے کا امکان نہ ہو تو  کپڑے اتار کر غسل یا وضو کرنا بھی جائز ہے، لیکن افضل یہی ہے کہ ستر ڈھکا رہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200423

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں