بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل جنابت کے بعد منی نکلنے کا حکم


سوال

ایک آدمی کو انزال ہوا اور ایستادگی کے زائل ہونے کے بعداس نے غسل کر لیا،بعد میں دوبارہ مادہ منویہ ٹپکتا ہے جیسے کہ وہ نالی میں ہی رہ گیا ہو۔ اب وہ کیا دوبارہ غسل کرے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں انزال یعنی منی کے نکلنے کے بعد اگر فوراً غسل نہیں کیا ، بلکہ درمیان میں تھوڑی نیند کر لی، یا چالیس قدم چل لیے یا پیشاب کرلیا تو ایسی صورت میں غسل کے بعد اگر  منی کے کچھ قطرے  شہوت کے بغیر نکلیں تو دوبارہ غسل کرنا ضروری نہیں ہے،اس کے برعکس اگر انزال کے فوراً بعد غسل کر لیا اور پھر منی کے قطرے نکلےتو   دوبارہ غسل کرنا واجب ہے۔

الدرمع الردمیں ہے: 

"ولذا قال (وإن لم يخرج) من رأس الذكر (بها) وشرطه أبو يوسف".

"(قوله: وشرطه أبو يوسف) أي شرط الدفق، وأثر الخلاف يظهر فيما لو احتلم أو نظر بشهوة فأمسك ذكره حتى سكنت شهوته ثم أرسله فأنزل وجب عندهما لا عنده، وكذا لو خرج منه بقية المني بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الكثير نهر أي لا بعده؛ لأن النوم والبول والمشي يقطع مادة الزائل عن مكانه بشهوة فيكون الثاني زائلا عن مكانه بلا شهوة فلا يجب الغسل اتفاقا زيلعي، وأطلق المشي كثير، وقيده في المجتبى بالكثير وهو أوجه؛ لأن الخطوة والخطوتين لا يكون منهما ذلك حلية وبحر. قال المقدسي: وفي خاطري أنه عين له أربعون خطوة فلينظر. اهـ"

(‌‌كتاب الطہارۃ، 1/ 160، ایچ، ایم ،سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"لو اغتسل من الجنابة قبل أن يبول أو ينام وصلى ثم خرج بقية المني فعليه أن يغتسل عندهما خلافا لأبي يوسف - رحمه الله تعالى - ولكن لا يعيد تلك الصلاة في قولهم جميعا. كذا في الذخيرة ولو خرج بعد ما بال أو نام أو مشى لا يجب عليه الغسل اتفاقا. كذا في التبيين".

(‌‌‌‌كتاب  الطہارۃ، الباب الثانی   فی الغسل، الفصل الثالث  فی المعانی   الموجبۃ للغسل 1/ 14، ط:رشیدیہ)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144309100163

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں