غسلِ جنابت کے ثواب کے بارے میں بتائیں!
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ تین چیزیں اعلیٰ ایمان والے ہونے کی نشانی ہے، ایک یہ کہ سردی کی رات میں کسی کو احتلام ہو اور وہ غسل کے لیے کھڑا ہو جائے اور اس کو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہ دیکھے، دوسرا گرمی کے دن میں روزہ رکھنا، تیسرا کسی شخص کا بیابان جگہ میں نماز پڑھنا جہاں اس کو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہ دیکھے۔
شعب الإيمان (1/ 153):
"عن أبي هريرة قال: " ثلاث من الإيمان: أن يحتلم الرجل في الليلة الباردة فيقوم فيغتسل لايراه إلا الله، والصوم في اليوم الحار، وصلاة الرجل في الأرض الفلاة لايراه إلا الله". فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144110201085
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن