بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جن کپڑوں میں احتلام ہو، غسلِ جنابت کے بعد وہی کپڑے دوبارہ پہننا


سوال

کیا غسل جنابت کے بعد وہی کپڑے دوبارہ پہن سکتے ہیں، حال آں کہ منی ابھی خشک نہیں ہوئی؟

جواب

کپڑے کے جس حصہ پر منی لگی ہو، اس حصہ کو  تین مرتبہ اچھی طرح دھو کر ہر مرتبہ اس طرح نچوڑ لیں کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائے، یا بہتے پانی میں اتنی دیر دھوئیں کہ نجاست کے زائل ہونے کا اطمینان ہوجائے، اس سے وہ کپڑا پاک ہوجائے گا، غسلِ جنابت کے بعد  اسی کپڑے کو دوبارہ پہن سکتے ہیں، خواہ وہ ابھی خشک نہ ہوا ہو، پورا کپڑا دھونا و پاک کرنا ضروری نہیں۔

اگر کپڑے پر لگی ہوئی منی کو دھوئے بغیر دوبارہ وہی کپڑے پہن لیے اور اس کی تری جسم پر لگ گئی تو جسم کی وہ جگہ ناپاک ہوجائے گی، نماز سے پہلے کپڑے اور جسم کے اس حصے کو پاک کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں