بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دس دن کے اندر حیض رک گیا تو نہانے سے پہلے ہم بستری کا حکم


سوال

بیوی کے حیض کے 3 یا 4 دن کے بعد خون بند ہوگیا اور یقین بھی ہو کہ خون بند ہوگیا ہے، لیکن اس نے نہانا صبح کو ہے، تو کیا نہانے سے پہلے بیوی سے رات کو ہم بستری کرسکتے ہیں؟

جواب

اگر 3 یا 4 دن خون آکر بند ہوگیا تو اس وقت تک ہم بستری کرنا جائز نہیں جب تک وہ نہا نہ لے یا اس پر ایک نماز کا وقت گزر نہ جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)- (1 / 294):
"(وإن) انقطع لدون أقله تتوضأ وتصلي في آخر الوقت، وإن (لأقله) فإن لدون عادتها لم يحل، وتغتسل وتصلي وتصوم احتياطاً؛ وإن لعادتها، فإن كتابية حل في الحال وإلا (لا) يحل (حتى تغتسل) أو تتيمم بشرطه  (أو يمضي عليها زمن يسع الغسل) ولبس الثياب (والتحريمة) يعني من آخر وقت الصلاة لتعليلهم بوجوبها في ذمتها، حتى لو طهرت في وقت العيد لا بد أن يمضي وقت الظهر كما في السراج، وهل تعتبر التحريمة في الصوم؟". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108201573

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں