بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل ميں سر دهونے كے بعد خشك كركے غسل كا حكم


سوال

 کیا غسل حیض میں سر کو دھو کر غسل خانہ چھوڑ کر باہر آ کر بال خشک کر کے پھر باقی بدن دھویا جا سکتا ہے یا سر دوبارہ دھونا ہو گا یا گیلا کرنا ہو گا یا سر دھوئے بغیر غسل ہو جائے گا؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں غسل ِ حیض میں سر دھو نے کے بعد اس کو خشک کرنے کے لیے باہر آکر پھر باقی بدن دھویا جاسکتا ہے ،دوبارہ سر دھونے کی ضرورت نہیں ہے ؛لیکن اس طرح معمول نہیں بنانا چاہیے ۔

حلبی کبیر میں ہے :

"(ولو تركها) أي ترك المضمضة أوالإستنشاق أو لمعة من أي موضع كان من البدن ناسيا۔۔۔۔ثم تذكر ذلك (يتمضمض) أو يستنشق أو يغسل اللمعة."

(ص:50،سہیل اکیڈمی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں