بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کے فرائض


سوال

غسل کے فرض کتنے ہیں؟

جواب

غسل کے کل تین فرائض ہیں:

۱-منہ بھر کر کلی یا غرارہ کرنا۔

۲-ناک کی نرم ہڈی تک پانی چڑھانا۔

۳- پورے بدن پر اس طرح پانی بہانا کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و‌‌فرض الغسل)۔۔۔۔(غسل) كل (فمه) ويكفي الشرب عبا۔۔۔(وأنفه) حتى ما تحت الدرن (و) باقي (بدنه).

(قوله: غسل كل فمه إلخ) عبر عن المضمضة والاستنشاق بالغسل لإفادة الاستيعاب أو للاختصار."

(کتاب الطھارۃ،ج:1،ص:151،ط،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں