بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کرنے کے بعد پیشاب کرلیں تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟


سوال

 جب وضو کر کے غسل کیا جائے اور غسل کے بعد پیشاب کر لیں تو کیا وضو ٹوٹ جائےگا؟ اور پھر آگے نماز کے لیے نیا وضو کرنا ہوگا؟

جواب

پیشاب کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، لہٰذا پیشاب کرنے کے بعد نماز  کےلیے  نیا وضو کرنا ضروری ہے، البتہ پیشاب کرنے کے بعد کوئی ناقضِ غسل نہ ہو تو دوبارہ غسل کرنا لازم نہیں ہے۔

فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

"الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر. كذا في المحيط."

(كتاب الطهارة، الباب الأول في الوضوء، الفصل الخامس في نواقض الوضوء، 9/1، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں