بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کرنے کے بعد شک ہوا کہ کلی کی یا نہیں


سوال

اگر غسل کرنے کے بعد یہ شک ہو کہ کلی کی تھی یا نہیں اور پھر وضو کر لیا جائے تو کیا غسل ہوجائے گا؟

جواب

غسل  میں کلی کرنا بھول گیا یا بعد میں شک ہوا کہ  کلی کی یا نہیں تو بعد میں صرف کلی کرلینے سے بھی غسل ہوجائے گا، نیز مکمل وضو کرنے سے بھی غسل ہوجائے گا۔

اللباب في الجمع بين السنة والكتاب (1/ 129):

"وعنه: عن ابن عباس رضي الله عنه قال: " إذا نسي المضمضة والاستنشاق إن كان جنباً أعاد المضمضة والاستنشاق واستأنف الصلاة ". وكذلك قال ابن عرفة: وإلى هذا ذهب الثوري رحمه الله تعالى."

 فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200604

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں