بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غربت کے اسباب کے متعلق حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روایت کی تحقیق


سوال

 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ غربت پانچ چیزوں سے آتی ہے: جلدی جلدی نماز پڑھنے سے، کھڑے ہو کر پانی پینے سے، منہ سے چراغ بجھانے سے، عصر کے بعد گھر میں جھاڑو لگانے سے، آستین یا دامن سے منہ صاف کرنے سے، دانتوں سے ناخن توڑنے سے نماز فجر کے بعد فوراً سونے سے۔ کیا یہ روایت درست ہے یا غلط؟ 

جواب

کافی تلاش کے باوجود حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا یہ اثر نہیں مل سکا۔ اس لیے جب تک کسی  معتبر سند  کے ساتھ یہ قول نہ مل جائے، تب تک یہ روایت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں