بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غصب اور سرقہ میں فرق


سوال

غصب اور سرقہ میں کیا فرق ہے؟

جواب

سرقہ کی تعریف مندرجہ ذیل ہے:

سرقہ کہتے  ہیں: دوسرے کا مال چھپاکر ناحق طریقے سے لینا، چاہے  نصابِ  سرقہ  کی مقدارہو  یا نہ ہو۔

غصب کی تعریف مندرجہ ذیل ہے:

غصب کہتے  ہیں: ایسا مال جو شریعت کی نگاہ میں قابلِ قیمت اور محترم نیز ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل  کیے جانے کے لائق ہو، اسے مالک کی اجازت کے بغیر ظلماً اور علانیۃً  لینا ہے اور مالک کو قبضہ سے محروم کردیناہے۔

غصب اور سرقہ میں فرق:

دونوں کی تعریفوں سے معلوم ہوا کہ سرقہ میں دوسرےکا مال خفیہ طور پر لیا جاتا ہے، جب کہ  غصب میں علانیۃً  لیاجاتا  ہے۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"فهو أخذ الشيء من الغير على وجه الخفية بغير حق سواء كان نصابًا أو لا".

(کتاب السرقۃ، ج:5، ص:54، ط:دارالکتاب الاسلامی)

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"هو إزالة يد المالك عن ماله المتقوم على سبيل المجاهرة والمغالبة بفعل في المال".

(کتاب الغصب، ج:7، ص:143، ط:دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں