گوبر پاک ہے یا ناپاک ہے؟ نیز یہ کہ دیہات میں گوبر کو خشک کر کے جو بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے، اس کا کیا حکم ہے ؟
1: صورتِ مسئولہ میں گوبر ناپاک ہے۔
2: گوبر کو خشک کرکے بطورِ ایندھن استعمال کرنا جائز ہے۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
"وبول ما لا يؤكل والروث وأخثاء البقر والعذرة ونجو الكلب وخرء الدجاج والبط والإوز نجس نجاسة غليظة هكذا في فتاوى قاضي خان".
(کتاب الطهارۃ، الفصل الثانی فی نجاسة الأعیان، ج:1، ص:46، ط:مکتبہ رشیدیہ)
فتاویٰ شامی میں ہے:
"ويجوز بيع السرقين والبعر والانتفاع به والوقود به".
(کتاب البیوع،باب البیع الفاسد ، ج:5، ص:58، ط:ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406101602
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن