بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غشمیر نام رکھنا


سوال

"غشمیر"  کا مطلب دینے والا ہے لڑکے کا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"غِشْمِيْر "  کا درست معنیٰ  غلبہ کے ساتھ کسی چیز کو حاصل کرنا ہے،ا س کے معنیٰ میں  جبر اور ظلم بھی پایا جاتا ہے، یعنی حق و باطل کی تمییز کیے بغیر کوئی چیز چھین لینا ؛ لہٰذا  مناسب ہو گا کہ اس کے بجائے صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں پر نام رکھ لیا جائے یا  کوئی اچھا بامعنیٰ  عربی نام رکھ لیا جائے۔

"الاستیعاب" وغیرہ میں اگرچہ  ایک صحابی کا نام "غشمیر" ذکر کیا گیا ہے، لیکن "الاصابہ" میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے   بالتحقیق اسے رد کیا ہے، اور فرمایا ہے کہ درحقیقت وہ صحابی "عمیر" رضی اللہ عنہ ہیں، ناقل نے اسے غلطی سے "غشمیر" حکایت کردیا ہے۔

الإستيعاب في معرفة الأصحاب (1/ 388، بترقيم الشاملة آليا):

"غشمير بن خرشة القاري، قال ابن دريد: في الاشتقاق من بني خطمة، قاتل عصماء بنت مروان اليهودية، التي كانت تهجو النبي صلى الله عليه وسلم والغشمير، فعليل من الغشمرة وهو أخذك الشيء بالغلبة."

الإصابة في تمييز الصحابة (5/ 345):

"غشمير بن خرشة القارىء، ذكر ابن دريد في كتاب الاشتقاق: أن له صحبة، قال: و هو قاتل عصماء بنت مروان اليهودية التي كانت تهجو النبي صلى الله عليه وسلم، و استدركه ابن الأمين، قال ابن دريد: و غشمير فعليل من الغشمرة، و هو أخذك الشيء بالغلبة، قلت: صحّفه أبو بكر، ثمّ تكلف تفسيره، و إنما هو عمير لا شكّ فيه و لا ريب و هو عمير بن خرشة بن عدي القارىء بالهمزة، كما تقدم على الصواب في ترجمته."

معجم متن اللغة (4/ 297)

"غشم: واد بالسراة.

غشمر السيل والجيش: أقبلا.

تغشمر لي فلان: غضب وتنمر. و- السيل والجيش: أقبلا. و- هـ: أخذه قهرًا.

الغشمرة: إتيان الأمر من غير تثبت. و-: الصوت ج غشامر. و- ركوب الإنسان رأسه في الحق والباطل لايالي ما صنع، وهو التغشمور. و-: الهضم و الظلم.

 الغشمرية: الظلم.

أخذه بالغشمير: أي بالشدة والعنف.

ومن أسمائهم: غشمير."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201215

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں