بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر سید لڑکی کا سید سے نکاح کرنے سے نسب کا حکم


سوال

1۔کیا غیرسیدہ  لڑکی کسی  سید سے نکاح کر کے سیدہ ہو جاتی ہے؟ 

2۔ کیا آپ اہل سنت والجماعت مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ؟

جواب

1۔صورت مسئولہ میں اگر غیرسیدہ لڑکی کسی سید لڑکے سے نکاح کرے تو وہ سید ہ نہیں بنتی اس لیے کہ نسب والدکی طرف سے چلتا ہے شوہر کی طرف سے قائم نہیں ہوتا۔

2۔ جی ہاں! ہم اہل سنت و الجماعت مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور الحمدللہ اس کے ترجمان بھی ہیں۔

اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ "(البقرۃ:۲۳۳)

ترجمہ:"اور جس کا بچہ (یعنی باپ)اس کے ذمہ ہے ان (ماؤں) کا کھانا اور کپڑا ۔"

اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"ادْعُوهُمْ لِآبائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ "(الاحزاب:۵)

ترجمہ:"تم ان کو ان کے باپوں کی طرف منسوب کیا کرو یہ سب اللہ کے نزدیک راستی کی بات ہے۔"

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں