غیرمسلم کو سلام کیاجاسکتاہےیانہیں؟ کافرکو بلاضرورت ابتداءً سلام کرنا یاوہ سلام کرے تو جواب میں وعلیکم یا ھداک اللہ کہنا چاہئے ؟
غیرمسلم کو ابتداءً سلام کرنا جائزنہیں ہے اوراگرغیرمسلم سلام میں پہل کردےتوجواب میں صرف وعلیکم یا ھداک اللہ یا والسلام علیٰ من التبع الھدیٰ کہنا چاہئے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200427
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن