بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو مسلمان کرنا


سوال

جناب میں دوبارہ ای میل کررہا ہوں، میں نے آپ سے سوال کیا تھا کہ میں ایک غیر مسلم کو مسلمان کرنا چاہتا ہوں تو میں کیسے کروں، اس کے لیے مجھے کیا کرنا پڑے گا؟ میرے ایک دوست نے اس ویب سائٹ کا بتایا تھا۔ جناب انہیں کلمہ بھی آتا ہے، قرآن کے بارے میں بھی پتا ہے اور وہ مسلمان ہونا چاہتی ہیں تو میں آپ کے پاس آؤں انہیں لے کر تو آپ انہیں مسلمان کر کے سرٹیفکیٹ وغیرہ دے سکتے ہیں؟

جواب

مذکورہ سائل کو پہلے جواب دیا جاچکا ہے جو کہ درج ذیل ہے: صورت مسئولہ میں سائل جن کو مسلمان کرناچاہتے ہیں، وہ جن عقائد کی حامل ہیں ان سے مکمل برأت کا اظہاراور جن چیزوں پرایمان لاناضروری ہے ان پر ایمان لانے کا اقرارکرلینے سے وہ مسلمان ہوجائیں گی۔ اگرسرٹیفیکٹ کی ضرورت ہو تو دار الافتاء کے اوقات میں خود آکر مفتیاں کرام کے سامنے کلمہ پڑھ کر حاصل کر سکتی ہے۔


فتوی نمبر : 143406200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں