بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کے انتقال پر تعزیت


سوال

کسی شیعہ کی وفات پر تعزیت کی جاسکتی ہے؟ اگرکی جاسکتی ہےتواس کی کیا صورت ہو گی ؟یعنی کیا الفاظ استعمال کیے جانے چاہئیں؟ اگرنہیں کی جاسکتی توپھرکیا کرنا چاہئے جب کہ وہ پڑوسی ہوں یا ان سے ملنا جلنا ہو؟

جواب

شیعہ یا کسی بھی غیر مسلم کے انتقال پر محض اظہارِ افسوس اورتعزیتی کلما ت کہے جاسکتے ہیں ، انا للہ وانا الیہ راجعون پڑ ھ کر تعزیت کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں