بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

غزوہ بدر کے موقع پر شیطان حضرت سراقہ بن مالک کی شکل میں آنا


سوال

غزوہ بدر کے موقع پر شیطان حضرت سراقہ بن مالک کی شکل میں آیا تھا ۔کیا کسی اور موقع پر بھی شیطان نے ان کی شکل اختیار کی تھی؟

جواب

غزوہ بدر میں شیطان سراقہ بن مالک بن جعشم کی صورت میں نمودار ہوا تھا  اور مشرکین کے دل بڑھائے  اور ہمت دلائی تھی  ، اسکے علاوہ  اس کا  سراقہ بن مالک بن جعشم کی صورت میں  آنا احادیث مبارکہ  میں نہیں ملا۔ 

تفسير ابن كثير ميں هے:

"وقوله: {وإذ زين لهم الشيطان أعمالهم وقال لا غالب لكم اليوم من الناس وإني جار لكم} الآية: حسن لهم -لعنه الله -ما جاؤوا له وما هموا به، وأطمعهم أنه لا غالب لهم اليوم من الناس، ونفى عنهم الخشية من أن يؤتوا في ديارهم من عدوهم بني بكر فقال: أنا جار لكم، وذلك أنه تبدى لهم في صورة سراقة بن مالك بن جعشم، سيد بني مدلج، كبير تلك الناحية، وكل ذلك منه."

(ج نمبر ۴ ص نمبر ۷۳،دار طہبہ للنشر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں