بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھریلو پھل دار درختوں کی زکات کا حکم


سوال

اگر  کسی شخص کے  گھر کے صحن  میں پھل کے درخت ہوں تو  کیا اس شخص پر  ان پھلوں کی زکات واجب ہے یا نہیں ؟

جواب

اگر کسی شخص کے گھر کے صحن یا کیاری میں  پھل دار درخت موجود ہوں ، تو ان درختوں سے حاصل ہونے والے پھلوں پر عشر واجب نہیں ہے۔

الفتاوی الہندیہ میں ہے:

"ویجب العشر عند أبي حنیفة في کل ماتخرجه الأرض من الحنطة ... والبقول والریاحین والأوراد والرطاب ... قلّ أو کثر، هکذا فی قاضیخان. ولو كان في دار رجل شجر مثمرة لاعشر فیه".

( الفتاوى الهندية، 1/ 186)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201494

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں