بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الاول 1446ھ 11 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

گھریلو خواتین کے لیے دینی مصروفیات


سوال

گھر میں رہنے والی خواتین کے ليے کوئی دینی مصروفیت كي راہ نمائی فرما دیں کہ کس طرح اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش کر سکتی ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں گھر کے کام کاج کے ساتھ ساتھ پنج وقتہ نمازوں کو ان کے وقت میں ادا کرنے کا اہتمام کریں، روزانہ قرآنِ كريم کی تلاوت، کثرت سے درود شریف اور استغفار کا اہتمام کریں۔ نیز ابتدائی طور پر مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ کی کتاب "تعلیم الاسلام"  کا مطالعہ کریں، اور  اس کے مطابق اپنے عقائد و اعمال درست کرتی رہیں۔ تعلیم  الاسلام  کی  تکمیل کے بعد مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی تصنیف "بہشتی زیور " اپنے مطالعہ میں رکھیں۔ نیز فضول گوئی، غیبت، چغل خوری اور دیگر اخلاقِ رذیلہ سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں