قربانی کے ایام میں جس شخص قربانی کی استطاعت نہ رکھتا ہو اس کا قربانی کرنے والوں کی مشابہت کی خاطر مرغی وغیرہ ذبح کرنا درست ہے یا نہیں ؟
صورت مسئولہ میں قربانی واجب نہ ہونے کی صورت میں قربانی کرنے والوں کی مشابہت اختیار کرنے کے لیے مرغی ذبح کرنا جائز نہیں ہے ،یہ مجوسیوں کی رسم ہے اس سے اجتناب لازم ہے ،باقی جس شخص کی قربانی کرنے اہلیت نہیں ہے وہ اپنی نیت یہ رکھے کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے وسعت دی تو میں بھی اللہ کے لیے عمدہ سے عمدہ جانور کی قربانی کروں گا ،اس نیت پر ان شاء اللہ وہ اجر وثواب کا مستحق ہوگا۔
البحر الرائق میں ہے:
"وفي الذخيرة من كتاب الحظر والإباحة التضحية بالديك أو الدجاج في أيام الأضحية ممن لا أضحية عليه لعسرته بطريق التشبيه بالمضحين مكروه؛ لأن هذا من رسوم المجوس اهـ."
(كتاب الصلاة، باب صلاة الجمعة، ج:2، ص:177، ط:دار الكتاب الإسلامي)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144612100558
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن