بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غریب آدمی کا قربانی گوشت بیچنا


سوال

اگر غریبوں کو قُربانی کا گوشت دیا جائے،تو وہ آگے کسی کو بیچ سکتے ہیں؟

جواب

جب غریبوں کو مالک بنا کر گوشت دے دیا گیا تو  وہ اس گوشت کو بیچ کر اس کی قیمت استعمال کرسکتے ہیں۔ نیز اگر کسی مال دار کو تحفہ کے طور پر کسی نے گوشت دےدیا تو وہ بھی اگر چاہے تو اس گوشت کو بیچ سکتا ہے۔

"كل یتصرف في ملكه كیف شاء."

(4/132، المادة:1192،  الفصل الأول في بیان بعض قواعد في أحکام الأملاك، ط: رشیدیه)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144112200889

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں